Welcome to the delightful world of Pakistani cuisine, where you can indulge in a variety of delicious dishes. Pakistan is renowned not only for its flavorful food but also for its warm, hospitable people who not only warmly welcome visitors from abroad but also treat them as honored guests. These people spare no effort in extending their hospitality. In this blog post, we will introduce you to 10 must-try Pakistani dishes.

پاکستانی کھانوں کی لذت بھری دنیا میں خوش آمدید، جہاں آپ کو مختلف اور لذیز کھانے کھانے کو ملیں گے۔ پاکستان نہ صرف اپنے نریز کھانوں کے لئے جانا جاتا ہے بلکہ اس میں رہنے والے اپنے خوش مزاج، خوش اخلاق اور مہمان نواز لوگوں کے لئے بھی جانا جاتا ہے جو باہر سے آۓ مہمانوں کا نہ صرف گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں بلکہ ان کی مہمان نوازی میں یہ لوگ کوئی کثر نہیں چھوڑتے۔ اس بلاگ پوسٹ میں ہم 10 پاکستانی کھانوں کے بارے میں بتائیں گے  جنہیں آپ کو ضرور ٹرائی کرنا چاہیے۔

 

1.     Biryani  بریانی



Biryani is one of the most famous and beloved dishes in Pakistani cuisine. It is a South Asian dish made with rice, meat, and a blend of aromatic spices. There are various types of Biryani, such as Chicken Biryani, Mutton Biryani, Sindhi Biryani, and Potato Biryani.

برپانی پاکستانی کھانوں میں سب سے مشہور اور پسندیدہ ڈش ہے۔ یہ ایک ساؤتھ انڈین ڈش ہے جس کو چاول، گوشت اور مختلف قسم کے مصالحوں کا استعمال کر کے تیار کیا جاتا ہے۔ بریانی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جیسے چکن بریانی ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، آلو بریانی وغیرہ ۔

 

2.     Aloo Gosht  آلو گوشت



Aloo Gosht is another popular dish in Pakistani cuisine, where meat (mutton or beef) and potatoes are cooked with a variety of spices to create a flavorful gravy or shorba. It is a favorite among locals, often enjoyed with rice or naan.

آلو گوشت بھی پاکستانی کھانوں میں ایک لریز اور پسندیدہ پکوان ہے جس میں گوشت (مٹن یا بیف) اور آلو کو مختلف مسالحوں کے ساتھ پکا ذائقے دار گریوی یا شوریا تیار کیا جاتا ہے۔ یہ یہاں کے مقامی لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے جو کہ وہ چاول یا نان کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

 

3.     Gajar ka Halwa گاجر کا حلوہ



Gajar ka Halwa is a popular Pakistani sweet made by cooking carrots with milk, sugar, and ghee. If you're in Pakistan or want to experience Pakistani cuisine, Gajar ka Halwa is a delightful choice.

گاجر کا حلوہ پاکستان کا مشہور میٹھا ہے جس میں گاجروں کو دودھ، چینی اور گھی کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے۔ اگر آپ پاکستان میں ہیں یا آپ پاکستانی کھانوں کو چکھنا چاہتے ہیں تو گاجر کا حلوہ آپ کے لۓ ایک بہترین انتخاب ہو گا۔ 

4.     Haleem  حلیم



Haleem is a favorite dish among Pakistanis. It is a delectable blend of lentils, meat (chicken or mutton), and spices. Haleem is traditionally prepared during Eid and other special occasions, requiring considerable effort to cook.

حلیم پاکستانیوں کی ایک پسندیدہ ڈش ہے جو کہ بہت لزیز ہوتی ہے اس میں دال ، گوشت (چکن یا مٹن) اور چٹ پٹے مصالوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ حلیم کو خاص طور پر عبد اور مختلف خصوصی مواقع پر بنایا جاتا ہے اور اسے پکانے میں بہت محنت درکار ہوتی ہے۔

 

5.     Saag  ساگ



Saag is a beloved vegetable in Pakistani cuisine. One of the popular dishes in Punjab is Sarso ka Saag, typically enjoyed with cornflour bread and lassi. Saag is prepared by cooking in oil or desi ghee along with potatoes or meat. It is also considered a healthy option.

ساگ پاکستانی لوگوں کی پسندیدہ سبزیوں میں سے ایک ہے۔ پنجاب کے لوگوں کی ایک پسندیدہ غذا سرسوں کا سال ہے جسے  یہ لوگ عام طور پر مکئی کی روٹی اور لسی کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ ساگ کو آلویا گوشت کے ساتھ تیل یا دیسی گھی میں پکایا جاتا ہے ۔ ساگ صحت کے لئے بھی اچھا سمجھا جاتا ہے۔

 

6.     Seekh Kabab سیخ کباب 


Sekh Kabab
 is a popular street food made with minced meat and a flavorful mixture of spices. It is served with mint chutney, enhancing its taste. People often make Seekh Kabab during Eid, festive gatherings, or special occasions. You can prepare it at home or buy it from the marke

سیخ کباب مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے جس میں گوشت کا قیمہ اور خوشبودار اور چٹ پٹے مصالحے استعمال کئے جاتے ہیں اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہے جس سے اس کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ اس کو لوگ عید، دعوتوںS خاص موقعوں پر بناتے ہیں۔ آپ اسے گھر میں ہی تیار کر سکتے ہیں یا پھر بازار سے بھی خرید سکتے ہیں۔

 

7.     Paaye  پائے



Paaye is a traditional Pakistani dish consisting of cow, goat, or sheep trotters cooked with aromatic spices. It is primarily enjoyed for breakfast and is a common choice for festivals, feasts, or special guests.

یہ ایک روایتی پاکستانی ڈش ہے۔ اس میں گائے، بکری یا بکرے کے پائیوں کو دیگر مصالوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اسے زیادہ تر ناشتے میں۔ کھایا جاتا ہے اور عموماً پائے کسی تہوار، دعوت یا خاص مہمانوں کے لئے پکائے جاتے ہیں۔

 

8.     Halwa Puri  حلوہ پوری



Halwa Puri is a popular breakfast dish that is not only enjoyed in Pakistan but also worldwide. It features semolina halwa served with deep-fried flour puris, accompanied by a range of flavorful condiments.

حلوہ پوری کو عام طور پر ناشتے میں کھانا پسند کیا جاتا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں بہت مقبول ڈش ہے۔ اس میں سوجی کے حلوے کو میدے سے بنی پوریوں جنہیں گرم تیل میں تلا جاتا ہے کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

 

9.     Zarda  زردہ



Zarda is a Pakistani sweet dish named for its yellow color. It is made by cooking rice with ghee, sugar, khoya, food color, and a variety of dry fruits. Zarda is often prepared on festive occasions, but it is also a popular sweet dish cooked at home.

زردہ ایک پاکستانی سویٹ ڈش ہے۔ زردے کا نام ہی زردہ اس لئے ہے کیونکہ یہ زرد رنگ کا ہوتا ہے۔ اسے چاولوں کے اندر گھی ، چینی ، کھویا، فوڈ کلر اور دیگر میوہ جات ملا کر پکایا کیا جاتا ہے۔ زردے کو تہوار کا پکوان بھی کہا جاتا ہے جو لوگ خاص موقعوں پر بناتے ہیں پر اسے عام طور پر گھر میں سویٹ ڈش کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے۔

 

10. Chicken Tikka  چکن تکہ



This is a popular Pakistani dish. In this, chicken pieces are cooked with spices and lemon is sprinkled on it after cooking. It is a yummy and mouthwatering dish that you must try.

یہ ایک مشہور رواپنی پاکستانی ڈش ہے۔ اس میں چکن کے  ٹکڑوں کو مصالحے لگا کر سیخوں پر پکایا جاتا ہےاور پکنے کے بعد اس پر لیموں چھڑک کر روٹی اور چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہ